چین سے نہیں، پاکستان، بنگلہ دیش سے ہوتی ہے دراندازی:رجیجو

الموڑہ: اتراکھنڈ کے الموڑہ میں دسہرہ کے پروگرام میں شرکت کے لئے پہنچے مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ کرن رجیجو نے کہا کہ ہندوستان میں چین سے دراندازی نہیں ہوتی۔ پاکستان اور بنگلہ دیش سے دراندازی کے راستے ہیں۔
جلدہی اس پر قابو پالیا جائے گا۔ مسٹر راہل گاندھی کے بیان پر انہوں نے کہا کہ وہ اس بیان پر تبصرہ کرکے فوج کی حوصلہ شکنی نہیں کرنا چاہتے۔ ہماری فوج ملک کی حفاظت کرتی ہے اور سرحد پر ہونے والے ہمارے شہری بھی ہمارے فوجی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایسے میں سرحد پر رہنے والوں کی نقل مکانی روکنی ہوگی۔ اس کے لئے سڑک، میڈیکل سینٹر اور دیگر سہولیات فراہم کرنی ہوں گی۔ اس سے قبل مسٹر رجیجو اور ٹیکسٹائلز کے مرکزی وزیر مملکت اجے ٹمٹا سرکٹ ہاؤس میں کارکنوں سے ملے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Intrusion at india only from pakistan and bangladesh rijiju in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply