ہیروں کے سوداگرنیرو مودی سمیت تین کے خلاف انٹرپول کا ریڈ کارنر نوٹس جاری

نئی دہلی: انٹرنیشنل کریمنل پولس آرگنائزیشن (انٹرپول) نے پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) سے کئی ہزارکروڑ روپے کی فریب دہی پ کرنے والے ہیروں کے سوداگر نیرو مودی کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس جاری کر دیا۔

نیرو مودی کے ساتھ انٹرپول نے13,578کروڑ کے گھپلے میںنیرو کے بھائی نشال مودی اور قریبی دوست سبھاش پرب کو بھی ریڈ کارنر نوٹس جاری کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ان تینوں کو دھوکہ دینے، مجرمانہ سازش رچنے، بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے حوالے سے سی بی آئی اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی استدعا پر ریڈ کارنر نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

سی بی آئی نے گذشتہ ماہ نیرو مودی کے ضخلاف ریڈ کارنرن نوٹس جاری کرنے کی استدعا کی تھی۔اپنے ریڈ کارنر نوٹس میں انٹرپول نے اپنے192ممبر ملکوں سے کہا ہے کہ وہ اگر اس شخص کو اپنے ملک میں پائیںتو تو گرفتار کر لیں۔جس کے بعد حوالگی یا اخراج کی کارروائی شروع کی جاسکتی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Interpol issues red corner notice against nirav modi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply