پٹھان کوٹ ایر بیس حملہ پر انٹر پول سے مسعود اظہر اور بھائی کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس جاری

نئی دہلی:پٹھان کوٹ میں جنگی نوعیت سے اہمیت کے حامل ہندوستانی فضائیہ کے ایک اڈے پر حملہ کی سازش رچنے میں ملوث ہونے پر انٹرپول نے منگل کے روز جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر اور ان کے بھائی مولانا عبد الرؤف کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس جا ری کر دیے۔
خبر رساں ایجنسی اے این آئی نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پٹھان کوٹ حملہ کے سلسلہ میں مسعود اظہر اور اس کے بھائی کے خلاف ریڈ کارنر نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔
خصوصی عدالت سے وارنٹ گرفتاری حاصل کرنے کے بعد قومی تحقیقاتی ادارے (این آئی اے) نے حال ہی میں انٹر پول سے رجوع کیا تھاکہ پٹھان کوٹ ایر بیس حملہ کے حوالے سے مسعود اظہر کے خلا ف ریڈ کارنر نوٹس جاری کیا جائے۔

Title: interpol issues red corner notice against jem chief masood azhar in pathankot attack | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply