یوگا کے عالمی دن پروزیر اعظم مودی نے بارش میں بھیگتے ہوئے یوگا کیا

لکھنؤ: آج پوری دنیا می یوگا ڈے منایا جا رہا ہے ا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے لکھنؤ میں یوگا جذبہ سے سرشار 50ہزار افراد پر مشتمل مجمع کی قیادت کرتے ہوئے 25منٹ میں 45یوگا آسن کیے۔ اس تقریب میں گورنر اترپردیش رام نائیک، وزیر اعلیٰیوگی آدتیہ ناتھ اور نائب وزیر اعلیٰ کیش پرساد موریہبھی موجود تھے ۔ اس موقع پر رام بائی امبیڈکر میدان میں جمع ایک جم غفیر سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ یوگا آج ہر شخص کی زندگی کا جزو لاینفک بن چکا ہے۔
انہوں نے یوگا کا موازنہ نمک سے کرتے ہوئے عالمی سطح پر لوگوں کو تلقین کہ وہ یوگا کو نمک کی طرح اپنی زندگی کا حصہ بنا لیں ۔ انہوں نے کہا کہ یوگا نے پوری دنیا کو ہندوستان سے کوڑ دیا ہے۔واضح رہے کہ آج دنیا بھر کے 150ممالک میں عالمی یوم یوگا منایا جا رہا ہے۔ ہندوستان میں کشمیر سے کنیا کماری تک لوگ یوگا کرتے نظر آئے۔ اگرچہ لکھنؤ کے امبیڈکر میدان میں سب سے بڑی تقریب منعقد ہوئی لیکن وزیر اعظم کے اس تقریب سے جاتے ہی وہاں یوگا کرنے والوں کی تعداد بھی تیزی سے کم ہونا شروع ہو گئی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: International yoga day pmmodi leads celebrations in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply