سفارتی برادری اور غیر اقامتی ہندستانیوں کو نوٹ بند کرنے سے پریشانیوں سے بچانے کے لیے مشاورت شروع

سفارتی برادری اور غیر اقامتی ہندستانیوں کو نوٹ بند کرنے سے پریشانیوں سے بچانے کے لیے مشاورت شروع
نئی دہلی:ہزار پانچ سو روپے کی کرنسی کو کالعدم قراردینے سے پیدا صورتحال سے پریشان سفارتی برادری، غیر اقامتی ہندستانیوں اور ہندستان کا سفر کرنے والے غیر ملکیوں کی طرف سے سوالوں کی بھر مار سے نمٹنے کے لئے حکومت نے ایک بین وزارتی کمیٹی تشکیل دی ہے تاکہ متعلقین کی پریشانیوں سے رجوع کیا جا سکے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوروپ نے اج اپنی ہفت روزہ بریفنگ میں بتا یا کہ سفارتخانوں نے اس سلسلے میں وزارت سے رجوع کیا تھا اور کہا تھا کہ ان کی سرگرمیوں میں کرنسی کا عمل دخل ہے اوروہ پریشان ہیں کہ ویزا فیس کے طور پر ہزار پانچ سو کی کالعدم کرنسیوں سے کیسے نپٹا جائے۔ ہندستان کا دورہ کرنے والے اور آئندہ دنوں میںآنے والے غیر اقامتی ہندستانی بھی اس قسم کی پریشانی سے دوچار ہیں کیونکہ وہ یہاں قیام کے دوران اخراجا ت کے لئے اکثر زیادہ کرنسی بھی جمع کر لیتے ہیں۔
مسٹر سوروپ نے بتا یا کہ طبی معائنہ اور باقاعدہ علاج معالجہ کے لیے ہندستان آنے والوں کو بھی اس حوالے سے دشواریوں کا سامنا ہے۔وزارت خارجہ نے اس سلسلے میں اقتصادی امور کے محکمے سے رجوع کیا ہے۔ مشورے اور رہنمائی کا انتظار ہے۔