بی جے پی کے بر سر اقتدار آنے کے بعد باغیانہ سرگرمیوں میں کمی واقع ہوئی ہے:وزیر داخلہ

دولیا جن (آسام): مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے دعویٰ کیا ہے کہ جب سے کہ مرکز میں بی جے پی بر سر اقتدار آئی ہے ملک میں شورش کی صورت حال میں کافی سدھار آیا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے آسام میں تمام انتہا پسند تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ تشد کی راہ ترک کر کے مذاکرات کی میز پر آئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 18ماہ کے دوران بغاوت کی صورت حال میں جو سدھار آیا ہے وہ قابل ذکر ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ دعویٰ وہ نہیں کر ہے ہیں بلکہ سیاسی تجزیہ کار اس کی نشاندہی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ آسام میں وارداتیں جاری رہیں اور جب2014میں انتہاپسندوں کے ہاتھوں آدی واسی مارے گئے میں فوراً گوہاٹی پہنچا اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں واضح الفاظ میں یہ کہہ دیا تھا کہ تشدد اور دہشت گردی کو کسی بھی قیمت پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ در اندازی کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش سے بڑے پیمانے پر جعلی کرنسی بھیجی جا رہی ہے اور یہ بڑے تشویش کی بات ہے ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Insurgency situation improved under nda rajnath in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply