مشنریوں کے زیر انتظام تمام بچہ گھروں پر نظر رکھی جائے: مینکا گاندھی

نئی دہلی:خواتین و اطفال کی بہبود کی مرکزی وزیر مینکا گاندھی نے ملک کی تمام ریاستی حکومتوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ ان کے صوبوں میں چلائے جارہے مشنریز آف چیریٹی کے زیر اہتمام چلائے جا رہے بچہ گھروں کی تحقیقات کرائی جائے۔

مینکا گاندھی نے یہ حکم جھارکھنڈ میں مشنریز آف چیریٹی کے ایک بچہ گھر سے کمسن بچوں کو باقاعدہ طور پر فروخت کرنے کا معاملہ طشت ازبام ہونے کے بعد جاری کیا ہے۔اس کے علاوہ مرکزی وزیر نے تمام یتیم خانوں اور چائلڈ کئیر ہوم کا رجسٹریشن کرنے کابھی حکم جاری کیا۔

اس معاملہ میں تمام صوبوںکو ایک ماہ کے اندر رپورٹ دینے اور سینٹڑل اڈاپشن ری سورس اتھارٹی (کارا) سے وابستہ کرنے کی بات بھی کہی۔واضح ہو کہ جھارکھنڈ کے اس بچہ گھر کی نن سسٹر کنسولیہ نےتین بچوں کو 50ہزار روپے میںفرخت کرنے اور ایک بچہ مفت میں دینے کے جرم کا اعتراف کیاتھا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Inspect all childcare homes run by missionaries of charity maneka tells states in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply