انڈین نیشنل لوک دل بی جے پی سے اتحاد کرنے تیار: اوم پرکاش چوٹالہ

تصویر سوشل میڈیا
کوروکشیتر(ہریانہ): انڈین نیشنل لوک دل کے سربراہ و ہریانہ کے سابق وزیر اعلیٰ اوم پرکاش چوٹالہ نے کہا کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) سے اتحاد کے خلاف نہیں ہیں۔
ہریانہ کے ضلع کوروکشیتر کے لڈوا میں ایک سیاسی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے چوٹالہ نے کہا کہ اتحاد سے متعلق اعلان عنقریب کیا جائے گا۔
انڈین نیشنل لوک دل سے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کے اچانک ناطہ توڑنے کے فیصلہ کے حوالے سے استفسار کیے جانے پر چوٹالہ نے کہا کہ انتخابی سیاست میں دوستی توڑنا اور نئے دوست بنانا عام بات ہے۔
جیند ضمنی الیکشن میں پارٹی کی ناقص کارکردگی پر کہا کہ انہیں ایسے نتیجہ کی امید نہیں تھی لیکن اب یہ وقت آگے بڑھنے کا ہے پیچھے دیکھنے کا نہیں۔