اطلاعات سماجی برائیوں سے نمٹنے کاموثر ہتھیار : وینکیا نائیڈو

نئی دہلی:اطلاعات و نشریات کے وزیر وینکیا نائیڈونے کہا ہے کہ اطلاعات سماجی برائیوں مثلاً بد عنوانی ، غربت ، نا خواندگی اور دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے ایک طرح کے ہتھیار کا کام کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آخری انسان تک پہنچنے کے لئے ، ساتھ ہی ساتھ بدلتے ہوئے مواصلاتی منظر نامے کے شانہ بہ شانہ چلنے کے لئے سرکاری مواصلات کو جدت طرازی سے ہم آہنگ رہنا چاہیئے اور بندھے ٹکے اصولوں سے آزاد ہوکر کام کرنا چاہیئے۔
انہوں نے کہا ہے کہ جدت طرازی پر مبنی نظریات جیسے من کی بات اور سووچھ بھارت ابھیان کے سلسلے میں امر کتھا کے ساتھ مفاہمتی عرضداشت پر دستخط نے بڑے پیمانے پر عوام پر اثرات مرتب کئے ہیں۔ مسٹر نائیڈو نے ان خیالات کا اظہار 2015 کے زیر تربیت انڈین انفارمیشن سروس آفیسرز کے ساتھ گفت و شنید کے دوران کیا ہے۔ مذکورہ افسران کا 2015 کا بیچ فی الحال آئی آئی ایم سی میں زیر تربیت ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات کے وزیر مملکت کرنل راجیہ وردھن راٹھور اور وزارت اطلاعات و نشریات کے سینئر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔
وزیر موصوف نے کہا کہ سرکاری مواصلاتی منتظمین کے لئے یہ ایک طرح کی چنوتی ہے کہ وہ مختلف سرکاری پروگراموں اور فلیگ شپ اسکیموں کے لئے موثر طریقے سے مواصلاتی حکمت عملی کی سمت اور ساخت طے کریں۔ وزیر موصوف نے مزید کہا کہ سووچھ بھارت ابھیان جیسے ترقیاتی پروگراموں کی کامیاب شبیہہ پیش کرنے سے شہریوں کو ترغیب ملے گی اور وہ حکمرانی کے عمل سے شرکائے کار کے طور پر وابستہ ہو سکیں گے۔
وزیر موصوف نے زور دے کر کہا کہ آئی آئی ایس افسروں کو نئی ٹیکنا لوجیاں ، نئے ذرائع ، نئی تکنیکات کا استعمال سیکھنا اور اپنانا چاہیئے تاکہ حکومت کی رسائی خصوصاً سوشل میڈیا کے عہد میں زیادہ سے زیادہ ممکن ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا تناظر اس حد تک بدل گیا ہے کہ ہم آج اس انداز میں اپنی بات پہنچاتے ہیں کہ جو افسروں کے لئے چنوتی اور مواقع دونوں سے بھر پور ہوتا ہے اور انہیں یہ دیکھنا ہوتا ہے کہ سرکاری نقطہ نظر کو کس حد تک وسعت دی جا سکتی ہے۔ زیر تربیت آئی آئی ایس افسران نے بھی گذشتہ نو مہینوں کے دوران نائیڈوکے ساتھ اپنی تربیت کے تجربات کو شیئر کیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Information is ammunition to fight social evil shri venkaiah naidu in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply