گجرات اسمبلی انتخابات کے لیے امیدواروں کی تلاش کا عمل جلد شروع ہوگا:گہلوت

احمد آباد: کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری اور گجرات امور کے انچارج اشوک گہلوت نے یونیورسٹی کنون شن سینٹر میں یوتھ کانگریس کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شنکر سنگھ واگھیلا اور ان کے حامیوں کو کانگریس میں شامل کرنا اور بیس سال تک انہٰں گلے لگائے رکھنا ایک فاش غلطی تھی۔
اسمبلی انتخابات کے حوالے سے انہوںنے کہا ہے کہ ریاست میں اس سال ہونے والے اسمبلی انتخابات میں تمام 182 سیٹوں پر امیدواروں کے انتخاب کے عمل کو تیز کرنے کے لئے ریاستی انتخابی کمیٹی جلد ہی تشکیل دی جائے گی ، لیکن اس بار کسی کو بھی وزیر اعلیٰ کے عہدے کے امیدوار کے طور پر پیش نہیں کیا جائے گا۔
مسٹر گہلوت نے کہا کہ اس سال دسمبر سے پہلے ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں کئی طرح کی تنظیمی سرگرمیاں ہو رہی ہیں اور جلد ہی ریاستی انتخابی کمیٹی اور اس کے بعد سلیکشن کمیٹی کا قیام کیا جائے گا۔ اس سے پہلے کی کارروائیاں مکمل ہوچکی ہیں اور اب سیکریٹریوں کی رپورٹ کا انتظار ہے۔ تاہم، انہوں نے انتخابی کمیٹی کی تشکیل کے لئے کوئی مقررہ وقت نہیں بتایا اور اتنا ہی کہا کہ ایسا اب کسی بھی وقت ہو سکتا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Inducting shankersinh vaghela in congress was a mistake says ashok gehlot in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply