مدھیہ پردیش میں ایک ڈچ خاتون کا ریپ کرنے کی کوشش میں دو افراد گرفتار

اندور: مدھیہ پردیش پولس نے پیر کے روز اندور میں ہالینڈ کی ایک سیاح سے ریپ کرنے کی کوشش کرنے والے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔یہ واقعہ رات دیر گئے ایک بجے کا ہے۔رپورٹوں کے مطابق ملک میں جتنے بھی جنسی زیادتی کے معاملات ہوتے ہیں ان میں13فیصد یا ہر آٹھواں معاملہ غیر ملکی خاتون کے ساتھ پیش آتا ہے۔گذشتہ سال نیشنل کرائم ریکارڈز بیورو نے غیر ملکیوں کے خلاف جنسی جرائم کے حوالے سے پہلی بار اعداد و شمار شائع کیے تھے۔ان میں چوری کی وارداتیں سب سے زیادہ تھیں۔2014میں چوری کی 486وارداتوں میں 260غیر ملکیوں کو نشانہ بنایا گیا تھا ۔جس کے بعد جنسی زیادتی کا نمبر آتا ہے جس کی 64وارداتیں ہوئیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indore two arrested for attempting to rape netherlands national in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply