کانپور ٹرین حادثہ میں سفری بیمہ کرانے والے ہلاک شدگان کے لواحقین ساڑھے 24 لاکھ روپے معاوضہ دیا جائے گا

اندور: اندور-پٹنہ ایکسپریس ٹرین (ٹرین نمبر 19312) میں انڈین ریلوے کیٹرنگ اینڈ ٹورازم کارپوریشن ( آئی آر سی ٹی سی) کا بیمہ آپشن منتخب کرنے والے ہلاک شدگان کے لواحقین کو ساڑھے 24 لاکھ اور باقی کے لواحقین کو صرف ساڑھے 14 لاکھ روپے معاوضہ ملے گا۔
ریلوے کے اعلی سطحی ذرائع نے یو این آئی کو بتایا کہ اندور-پٹنہ (راجندر نگر) ایکسپریس ٹرین میں کچھ مسافروں نے آئی آر سی ٹی سی کی ویب سائٹ کے ذریعے سفر کا ٹکٹ بک کرایا تھا۔ ان مسافروں نے ٹریول انشورنس کوریج کے آپشن کو منتخب کر کے محض 92 پیسے میں 10 لاکھ روپے کا ٹریول انشورنس کرایا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ جن مسافروں نے آئی آر سی ٹی سی کی ویب سائٹ کے ذریعے سفر کا ٹکٹ بک کرایا تھا اور ان کے سفر کے دوران موت ہو گئی، تو ان کے لواحقین کو حکومت کی طرف سے دیئے گئے معاوضہ کے علاوہ 10 لاکھ روپے ملیں گے۔ اندور-پٹنہ ایکسپریس ٹرین کل کانپور کے نزدیک پٹری گر کر تباہ ہو گئی تھی، اس حادثے میں اب تک کی معلومات کے مطابق 146مسافر ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہو ئے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indore patna train accident victims kin to get rs 14 5 lakh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply