مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں 4منزلہ ہوٹل ڈہہ جانے سے 10ہلاک

بھوپال: مدھیہ پردیش کے شہر اندور کے کی تاریخ کے اب تک کے سب سے بھیانک حادثہ میں سروتے بس اسٹیڈ کے قریب ہفتہ کو رات دیرگئے ایم ایس نام کا ایک چار منزلہ ہوٹل گرنے سے کم از کم10فراد ہلاک ہوگئے اور درجنوں ملبہ کے نیچے دب گئے ۔
سینیئر پولس افسران بشمول ڈی آئی جی این کے مشرا اور ڈسٹرکٹ کلکٹر نشانت ورواڈے فوراً جائے حادثہ پہنچ گئے۔ان کی نگرانی میں ریسکیوٹیم کے اہلکاروں نے بچاؤکا کام شروع کر دیا ۔
اب تک ملبہ کے نیچے سے10لاشیں نکالی جاچکیہیں ۔حادثہ رات9بج کر14منٹ52سکنڈپر ہوا۔کہا جاتا ہے کہ حادثہ سے کچھ ہی منٹ پہلے ہوٹل کے باہر پارک کی جارہی ایک کار ہوٹل کے ستون سے ٹکرا گئی تھی۔
انتظامیہ اسی کو حادثہ کا باعث بتارہا ہے۔حادثہ کے وقت ہوٹل کے داخلہ رجسٹر میں41افراد کے نام درج ملے۔اس حادثہ کی زد میں کئی راہگیر اور باہر کھڑے آٹو ڈرائیور بھی آئے ہیں۔
اس سے قبل اتنا بڑا حادثہ1991میں انوپ نگر میں زیر تعمیر عمارت اننت شری ڈہہ گئی تھی جس میں 9اراد ہلاک ہوئے تھے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indore hotel building collapses 10 killedh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply