اندور میں بوہرہ فرقہ کی افطار پارٹی میں کھانا کھا کر1000افراد بیمار

بھوپال:مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں بوہرہ فرقہ کے جماعت خانہ میں اتوار کی رات ایک اجتماعی افطار میں کھانا کھانے کے بعد ایک ہزار سے زائد لوگ بیمار پڑ گئے۔بوہرہ جماعت خانہ کے سکریٹری طاہر نے اس کی اطلاع پیر کی صبح دی۔
ایم وائی اسپتال میں شریک کیے گئے لوگوں نے بتایا کہ سیفی نگر میں دعوت عام میں 2ہزار لوگ شامل ہوئے تھے۔ کھانا کھانے کے بعد سبھی لوگ اپنے اپنے گھر چلے گئے۔ مگر رات دیر گئے قے دست ،سر درد اور چکر سے ان کی طبیعت بگڑنا شروع ہو گئی۔ انہیں قریبی اسپتالوں اور کلینکوں میں لے جایا گیا۔ کم و بیش ہر گھر کا ایک فرد کھانا کھاتے ہپی بیمار پڑ گیا ۔
متاثرین کی تعدادایک ہزار سے زیادہ بتائی جارہی ہے۔جماعت کے سکریٹری نے کھانے کے بعد ان لوگوں کے بیمار پڑنے کی تصدیق کر دی۔ کھانے میں بکرے کا گوشت، دال چاول کے علاوہ ناریل کی مٹھائی تھی۔
جیسے ہی اس اجتماعی زہر خورانی کی خبر پھیلی ضلع حکام ، سیاستداں، فلاحی تنظیمیں اور پولس حرکت میں آگئی اور فوراً ڈاکٹروں کا بندوبست کر کے انہیں ان مریضوں کا علاج کرنے کے لیے تمام اسپتالوں اور کلنیکوں میں بھیج دیا گیا۔تقریباً900افراد کو ابتدائی طبی امداد بہم پہنچا کر گھر بھیج دیا گیا لیکن 100کی حالت تشویشناک تھی اس لیے وہ مختلف اسپتالوں اور پرائیویٹ شفا خانوں میں زیر علاج ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indore about 1000 people fall ill after meal at iftar function in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply