مسائل حل کرنے کے لیے ہند پاک کے درمیان مذاکرات جلد شروع ہوں گے:عبد الباسط

شملہ : پاکستان کے ہائی کمشنر متعین ہندوستان عبد الباسط نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کا ملک اور ہندوستان دوطرفہ مسائل طے کرنے کے لیے عنقریب مذاکرات شروع کر دیں گے۔
ہماچل پردیش کے دارالخلافہ شملہ میں واقع وائس ریگل لاج میں جسے اب راشٹر پتی نواس کہا جاتا ہے ، ”پاکستان ۔ہندوستان رشتے :موجودہ صورت حال“ کے عنوان سے لیکچر دینے کے بعدمیڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عبد الباسط نے کہا کہ اگرچہ ابھی تک مذاکرات کی کوئی حتمی تاریخ طے نہیں ہوئی ہے لیکن ہمیں امید ہے کہ جلد یا بدیر یہ مذاکرات شروع ہو جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سفارت کاری کے دروازے کبھی بند نہیں ہوتے وہ ہمیشہ وا رہتے ہیں۔امید پر دنیا قائم ہے اس لیے ہمں اچھا وقت آنے کی امید رکھنی چاہئے۔

Title: indo pak relations lets hope for good times says abdul basit | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply