ہند پاک خارجہ سکریٹری سطح کے مذاکرات میں پٹھانکوٹ حملہ اور کشمیر پر تبادلہ خیال

نئی دہلی: پٹھان کوٹ میں واقع ہندوستانی فضائیہ کے اڈے پر حملہ کے بعد پہلے باقاعدہ مذاکرات میں ہندوستان اور پاکستان کے خارجہ سکریٹریوں نے پٹھان کوٹ حملہ اور کشمیر سمیت کئی زیر التوا معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔ہارٹ آف ایشیا کانفرنس(استنبول عمل) میں شرکت کے لیے یہاں آنے والے پاکستان کے خارجہ سکریٹری اعزاز احمد چودھری نے اپنے ہندوستانی ہم منصب ایس جے شنکر سے ملاقات کرنے کے بعد دوران گفتگواس پر اصرار کیا کہ کشمیر ایک ایسا مرکزی موضوع ہے جسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار دادوں کی روشنی اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق طے کیا جانا چاہئے۔لیکن ہندوستان کی جانب سے فوری طور پر کوئی باقاعدہ جواب نہیںدیا گیا۔ پاکستانی ہائی کمیشن واقع ہندوستان نے جے شنکر اور اعزاز چودھری کے درمیان تبادلہ خیال کے بعد ایک بیان جاری کر کے کہا کہ گفتگو کے دوران بنیادی موضوع کشمیر سمیت تمام حل طلب دو طرفہ معاملات زیر غور آئے۔چودھری نے جامع دو طرفہ مذاکرات بھی جلد از جلد کرانے کی ضرورت پر زور دیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indo pak fs meet terror kashmir dominate talks in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply