سرحد پر ہند۔ پاک فوجیوں میں عید کی مٹھائی و شیرخورمہ کا تبادلہ

واگہہ: ہندستان اور پاکستان کے سرحدی محافظوں نے یہاں اٹاری واگھہ سرحد پر عید کے موقع پر ایک دوسرے کو مٹھائیاں پیش کیں۔یہ ایک دیرینہ روایت ہے۔بی ایس ایف نے کی طرف سے جہاں عید کی مبارکباد کے ساتھ پاکستانی رینجرز کو مٹھائی پیش کی گئی وہیں پاکستانی رینجرز نے بی ایس ایف کو عید کی پیشگی مبارکباد کے ساتھ شیرینی پیش کی۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کل چاند کی شہادت مل جانے کے اعلان کے بعد آج عید منائی جارہی ہے۔ ہندستان میں کل(جمعرات) عید منائی جائے گی۔ہندوستان کی جانب سے بی ایس ایف کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل جے ایس اوبرائے جبکہ پاکستان کی رینجرز کے ونگ کمانڈر بلال نے خوشیوں کے تبادلے کی اس تقریب میں اپنے اپنے ملک کی نمائندگی کی۔
اس سے پہلے ہولی کے موقع پرہندستان اور پاکستان کے سرحدی محافظوں میں مٹھائی کا تبادلہ ہوا تھا۔دونوں ممالک کی جانب سے قومی دِنوں پر مٹھائی کا تبادلہ ایک روایت ہے۔جس میں ماضی میں رکاوٹ بھی آتی رہیہے۔ تاہم پچھلے سال اگست میں یوم اازادی کے موقع پر اور نومبر میں دیوالی پر بھی مٹھائیوں کا تبادلہ ہوا تھا۔

Title: indo pak forces at border exchange sweets on eid | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply