دسمبر2018تک ہند۔پاک سرحدمکمل سیل کردی جائے گی:وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ

جیسلمیر: مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے چیلنجوں کے مدنظر ہندستان سے متصل پاکستان سرحد 2018 تک پوری طرح سیل کردی جائے گی۔
مسٹر سنگھ راجستھان کے شہر جیسلمیر میں پاکستان سے متصل ریاستوں کے وزرائے اعلی، وزرائے داخلہ اور حکام کی اعلی سطحی میٹنگ کے بعد سرحدی سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) سیکٹر نارتھ ہیڈکوارٹر میں نامہ نگاروں سے بات چیت کر رہے تھے۔
اس دوران مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ کرن رجیجو بھی موجود تھے۔ مسٹر سنگھ نے کہا کہ ہم ایک نئی حکمت عملی شروع کریں گے جسے بارڈر سکیورٹی گرڈ کا نام دیا گیا ہے۔ اس میں تمام ریاستی سرحدوں سے معلومات حاصل کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ دسمبر 2018تک پاکستان کے ساتھ بین الاقوامی سرحد مکمل طور پر سیل کردی جائے گی تاکہ سرحد پر نقل و حرکت روکی جاسکے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indo pak border to be completely sealed by dec 2018 rajnath singh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply