ہند جاپان سوشل سیکورٹی معاہدہ کا نفاذ یکم اکتوبر سے

نئی دہلی: ہندوستان اور جاپان کے درمیان سوشل سیکورٹی معاہدہ اسی سال سے نافذ ہوجائے گا۔ حکومت نے بتایا کہ جاپان کے ساتھ کیا گیا سوشل سیکورٹی معاہدہ یکم اکتوبر 2016 سے نافذ العمل ہوگا۔
اس کے ساتھ ہی سوشل سیکورٹی سے متعلق معاہدوں کی تعداد سولہ ہوجائے گی۔ وزارت خاجہ کے ساتھ ایمپلائز پروڈنٹ فنڈ نے معاہدہ کو عمل درآمد کے لئے ضروری خانہ پری مکمل کرلی ہے۔ ہندوستان او رجاپان کے درمیان سولہ نومبر 2016 کو ٹوکیو میں سوشل سیکورٹی معاہدہ ہوا تھا۔
دیگر ملکو ں کے ساتھ سوشل سیکورٹی معاہدے بیرونی ملکوں میں کام کرنے والے ہندوستانی پیشہ ور اور ہنر مندمزدوروں کے مفادات کے تحفظ کے لئے کیا جاتا ہے۔ حکومت نے کل 19ملکوں سے سوشل سیکورٹی معاہدہ کیا ہے جس میں پندرہ ملکوں کے ساتھ یہ نافذ ہوچکا ہے۔ (یو این آئی)

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indo japan social security pact to come into force on oct 1 in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply