بی ایس ایف اور بنگلہ دیش کی بی جی بی کے درمیان ڈائریکٹر جنرل سطح کے مذاکرات شروع

نئی دہلی:ہندوستان کی بارڈر سیکورٹی فورس(بی ایس ایف) اور بنگلہ دیش کی بارڈر گارڈ بنگلہ دیش(بی جی بی) کے درمیان پیر سے 5روزہ اجلاس شروع ہو گیا جس میں سرحد پر انتظامات کے حوالے سے تبادلہ خیال کرنے کے ساتھ ساتھ ہندوستان نے بنگلہ دیشی جرائم پیشہ عناصر کے بی ایس ایف عملہ پر حملوں اور سرحد پار سے اسمگلنگ کا معاملہ اٹھایا۔

طرفین نے اپنے اپنے علاقوں میں روہنگیاؤں کی نقل و حرکت کے حوالے سے تازہ ترین اطلاعات کا تبادلہ کیا۔ اس اجلاس میں بی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل کے کے شرما ہندوستانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں جبکہ 13رکنی بی جی بی کی قیادت بی جی بی کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل محمد شفیع الاسلام کر رہے ہیں۔

دونوں ملکوںکے درمیان یہ اجلاس ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان اب تک کے سب سے بہترین تعلقات ہیں۔فریقین 7ستمبر کو مذاکرات کے مشترکہ ریکارڈ پر دستخط کریں گے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indo bangladesh border coordination conference begins in delhi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply