اندرا گاندھی ہوائی اڈے کے رن وے پر دو طیاروں میں ٹکر بال بال بچی

نئی دہلی:دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پرآج صبح اس وقت ایک بڑا حادثہ ہونے سے بچ گیا جب دو طیارے ایک ہی رن وے پر آمنے سامنے آگئے۔ اسپائس جیٹ کے طیارے (فلائٹ نمبرایس جی 123)حیدرآباد کےلئے پرواز بھرنے جارہا تھا جبکہ انڈیگو کا طیارہ (فلائٹ نمبر6ای 769) لکھنؤ سے دہلی آیا تھا اورلینڈنگ کے بعد رن وے پر جارہا تھا۔انڈیگو کے طیارے میں 176مسافر سوار تھے۔
دونوں ایئرلائنز نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ اے ٹی سی کی ہدایات پر مکمل طورپر عمل کررہی تھیں۔ایسا سمجھا جارہا ہے کہ اے ٹی سی اور پائلٹوں کے درمیان ہدایات میں غلط فہمی کی وجہ سے حادثہ ہوا ہے۔ہوابازی ہیڈ کوارٹر (ڈی جی سی اے )اس حادثے کی تفتیش کررہا ہے۔ اسپائس جیٹ نے اپنے بیان میں کہا ”دہلی سے حیدر آباد جارہا ایس جی 123 دہلی ہوائی اڈے پر مسلسل اے ٹی سی کی ہدایات پر عمل کررہا تھا۔
ٹیکسی کرتے ہوئے اسپائس جیٹ کے پائلٹ عملے نے اسی رن وے پر سامنے سے ایک دوسرے کو دیکھا۔فوراً سمجھداری دکھاتے ہوئے انہوں نے طیارہ روک دیا اور اے ٹی سی کو اطلاع دی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indigo spicejet flights come face to face at delhis igi airport in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply