پونے کا طویل قامت کنبہ :باپ سات فٹ ڈیڑھ انچ، ماںچھ فٹ ڈھائی انچ اور بیٹیاںسوا چھ سوا چھ فٹ لمبی

پونے : یہاں ماں باپ اور دو بیٹیوں پر مشتمل ایک ایسا کنبہ رہائش پذیر ہے جو اپنے دراز قد کے باعث شہرت پا رہا ہے۔ اور اپنی مشترکہ لمبائی سے ایک عالمی ریکارڈ قائم کرنے کی امید رکھتا ہے۔
وہ جہاں بھی جاتے ہیں سب کی نظروں کا مرکز بنے رہتے ہیں۔ اس کنبہ میں57سالہ باپ شرد کلکرنی 7فٹ ڈیڑھ انچ، بیوی51سالہ سنجوت6فٹ ڈھائی انچ، دونوں بیٹیوںمورگااور سانیہبا لترتیب 6فٹ دو اور 6فٹ چار انچ کی ہیں۔
ان چاروں کی مجموعی لمبائی 26فٹ سے بھی زیادہ ہو جاتی ہے۔ان کی شادی کا واقعہ بھی بڑا دلچسپ ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سنجوت کا قد 6فٹ ہونے کے باعث کہیں اس کی شادی نہیںہو رہی تھی۔
لیکن ایک روز اچانک اس کی دادی نے شرد کلکرنی کو سبزی خریدتے دیکھا تو وہ شرد کے پاس گئی اور اپنی پوتی کا پیغام دیا۔شرد کو تھوڑا عجیب سا لگا لیکن جیسے ہی اسے سنجوت کے قد کے بارے میں پتہ چلا اس نے حامی بھر لی۔ اس کے بعد لمکا بک آف ریکارڈز میں اس طویل قامت جوڑے کا نام درج ہو گیا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indias tallest family with a combined height of 26ft in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply