کشتی مقابلوں میں سونم نے ہندوستان کے لیے طلائی تمغہ جیتا

ایتھنز: ہندوستان کی خاتون پہلوان سونم نے یہاں جاری عالمی کیڈٹ کشتی مقابلے کے اپنے 56 کلوگرام وزن کے زمرے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سونے کا تمغہ حاصل کرلیا ہے جو رواں ٹورنامنٹ میں ملک کا پہلا سونے کا تمغہ بھی ہے۔ سونم نے اپنے 56 کلوگرام وزن کٹیگری میںسونے کے تمغے کے لیے جاپانی پہلوان سینا ناگا موتو کو 3۔1 سے شکست دیتے ہوئے ہندوستان کو اس کا پہلا سونے کا تمغہ دلادیا۔ سونم نے سیمی فائنل میں سویڈن کی جوئنسن کو ہراکر فائنل میں مقام بنایا تھا۔ سونے کے علاوہ ہندوستان کو اسی روز اس وقت کانسے کا تمغہ بھی حاصل ہوا جب ایک دوسری خاتون پہلوان نیلم نے اپنے 43 کلوگرام وزن کے زمرے میں رومانیہ کی روکسانا الیکزینڈر کو سخت جد وجہد میں 6۔4 سے ہرادیا۔ اس سے قبل چمپئن شپ میں مردوں کے گریکو رومن زمرے میں سونو نے 58 کلوگرام میں اور آشو نے 69 کلوگرام گریکو رومن زمرے میں چاندی کا تمغہ جیتا تھا۔ خواتین کے 60 کلوگرام کے زمرے میں انشو نے فائنل میں جگہ بناکر چاندی کا تمغہ یقینی کرلیا ہے۔ انشو نے گزشتہ برس جارجیا میں ہوئی کیڈٹ عالمی چمپئن شپ میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔ انہوں نے سیمی فائنل کے اہم مقابلے میں ہنگری کی ایریکا بونگار کو 8۔0 کے بڑے فرق سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی۔ طلائی تمغے کے لئے اب ان کے سامنے جاپان کی ناو¿می روئیکے کا چیلنج ہوگا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indias sonam malik wins gold in cadet world wrestling championship in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply