انسداد ہائی جیکنگ قانون کے نفاذ کا نوٹی فکیشن جاری

نئی دہلی:ہوائی جہازکے اغوا کے واقعات پر مؤثر روک تھام کے مقصد سے بنایا گیا نیا اینٹی ہائی جیکنگ قانون کے لئے مرکزی حکومت کی طرف نوٹیفکیشن جاری کرنے کے ساتھ یہ قانون 5 جولائی سے نافذ ہو گیا ہے۔ نیا قانون 1982 کے قانون کی جگہ آیا ہے جسے کمزور مانا جا رہا تھا۔ اس میں ہوائی جہاز کے اندر یا زمین پر کسی کا قتل کرنے والے ہائی جیکرکے لئے موت کی سزا کا انتظام ہے۔ اسے گزشتہ سال ہی پارلیمنٹ کی منظوری ملی تھی۔ پرانے قانون میں صرف پرواز کے دوران طیارے کے اغوا کی کوشش کے لئے انتظام تھا جبکہ نئے قانون میں جب جہاز ہوائی اڈے پر کھڑا ہو اس وقت بھی طیارے یا ملازمین کے تئیں جرائم کو اس تعریف میں شامل کیا گیا ہے۔ ہوائی جہاز کی پرواز کی تیاری شروع ہونے سے لے کر اس کی لینڈنگ کے 24 گھنٹے بعد تک جہاز پر کیا گیا کوئی بھی حملہ اغوا کوشش سمجھا جائے گا۔
اس میں حیاتیاتی ہتھیاروں سے ہونے والا حملہ بھی شامل ہے۔ اگر اغواکی اس کوشش میں کسی کو قتل کر دیتا ہے تو اس کے لئے سزائے موت بھی دی جا سکتی ہے۔ ساتھ ہی دیگر حالات میں بھی سزا کو سخت بنایا گیا ہے۔ نئے قانون میں اغوا کی دھمکی دینا یا ایسا کرنے کے لئے کسی کو ترزغیب دینابھی اغوا کے زمرے میں ہی آئے گا۔ یہ قانون ہندوستانی سرحد / فضائی علاقے میں کسی بھی طیارے پر تمام افراد پر لاگو ہوگا۔ ساتھ ہی ہندوستان میں رجسٹرڈ ہوائی جہاز اگر ہندوستان سے باہر بھی ہے تب وہ اس اصول کے دائرے میں آئے گا۔ اس کے تحت جہاز کو اس ملک کا مانا جائے گا جہاں وہ رجسٹرڈ ہے۔ اس طرح اب ہندوستان کا اینٹی ہائی جیکنگ قانون بھی بین الاقوامی شہری ہوا بازی تنظیم کے بیجنگ پروٹوکول کے مطابق ہو گیا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indias new anti hijacking law comes into force in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply