جنرل اسمبلی میں یروشلم معاملہ میں امریکہ کی مخالفت کر کے ہندوستان نے فاش غلطی کی ہے:سبرامنیم سوامی

نئی دہلی: بی جے پی ممبر پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی ایک بار پھر پارٹی لائن سے بھٹک کر اپنی بولی بولنے لگے۔ اس بار انہوں نے کہا ہے کہ یروشلم معاملہ پر اقوام متحدہ میں امریکہ کے خلاف ووٹ دے کر ہندوستان نے فاش غلطی کی ہے۔ٹویٹر پر ایک کثیر تعداد کو سوامی کے موقف سے اتفاق کرتے دکھایا گیا ہے۔اس ماہ کے اوائل میںامریکہ یروشلم کو اسرائیل کا دارالخلافہ قرار دے چکا ہے۔واضح رہے کہ جمعرات کو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے یروشلم کے حوالے سے اس فیصلہ کے خلاف قرار داد کے حق میں ووت ڈالنے والے120ممالک میں ہندوستان بھی شامل تھا۔اس قرارداد میں کہا گیا تھا کہ یروشلم کے حتمی درجہ کا فیصلہ اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان براہ راست مذاکرات سے کیا جانا چاہیے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indias made a huge mistake in voting against us on jerusalem says bjps subramanian swamy in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply