وزیر اعظم نریندر مودی سی پلین کے پہلے مسافر بنے

احمد آباد: گجرات اسمبلی انتخابات کے لیے جاری انتخابی مہم کے آخری دن وزیر اعظم نریندر مودی نے اس وقت ملک کے پہلے سی پلین کے پہلے مسافر ہونے کا اعزازحاصل کیا جب وہ ماتا امباجی کے مندر میں متھہ ٹیکنے کے لیے اس قسم کے پہلے جہاز سے دھروئی روانہ ہوئے۔اپنی نوعیت کے اس پہلے جہاز کی یہ پہلی اڑان ہے۔یہ سی پلین دھروئی ڈیم کے پانی پر اترا اور وزیر اعظم اس میں سے اتر کر امباجی مندر روانہ ہوگئے۔ اس سی پلین نے ،جو میدانی علاقہ سے اڑان بھرنے کے ساتھ ساتھ سطح سمندر سے بھی اڑان بھرنے اور سمندر پر لینڈ کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے ،وزیر اعظم کو لے کر سابرمتی دریا سے پرواز بھری اور نصف گھنٹے کی پرواز کے بعد دھروئی پہنچ گیا۔یہ ہندوستان کی تاریخ میںپہلا واقعہ ہے کہ ایک سی پلین نے سینہ سمندر سے پرواز بھری اور دریا کے پانی پر ہی اترا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indias first ever seaplane with pm narendra modi as passenger lands at dharoi dam in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply