ملک کی اقتصادی صورت حال نہایت خراب ہو گئی: کانگریس

نئی دہلی: کانگریس نے ملک کی معیشت کی حالت نازک قرار دیتے ہوئے آج حکومت پر الزام لگایا کہ نوٹ کی منسوخٰی اور سامان و خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی)کے غلط طریقہ سے نفاذ کے باعث چہار سو مہنگائی بڑھ رہی ہے اور عوام پریشان ہیں۔ جبکہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے دعویٰ کیا کہ ایسے وقت میں جب مختلف بین الاقوامی معیشتیں کمزور ہو رہی ہیں، ہندوستانی معیشت 7 فیصد کی شرح سے آگے بڑھ رہی ہے اور نوٹ کی منسوخی کو عالمی بینک سمیت کئی ممتاز اداروں نے مودی حکومت کے اقدامات کو دور رس اثرات مرتب کرنے والا قدم بتایا ہے۔
وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی طرف سے پیش اختصاصی (نمبر 4) بل 2017 کو پیش کئے جانے کے بعد بحث کی شروع کرتے ہوئے کانگریس کے مسٹر کے سی وینو گوپال نے کہا کہ حکومت کا ارادہ ٹھیک نہیں ہے اور وہ عوام سے کچھ چھپانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوٹ کی منسوخی لاگو کرنے کے لئے جعلی کرنسی کے بحران سے نمٹنا اور کالے دھن کو اجاگر کرنا تھا۔ اس کے ساتھ ہی دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کے مالی ذرائع پر لگام لگنے کی بھی بات کہی گئی تھی۔ مسٹر وینو گوپال نے کہا کہ نئے نوٹ آنے کے باوجود نقلی نوٹ پکڑے جا رہے ہیں۔ کیرالہ میں بی جے پی کا کارکن نقلی نوٹ چھاپنے کی مشین کے ساتھ پکڑا گیا ہے۔
کئی جگہوں پر چھاپے میں بڑی تعداد میں نئے نوٹ برآمد ہوئے ہیں۔ اب تک 1.75 لاکھ نقلی نوٹ جولائی 2016 سے جون 2017 کے درمیان پکڑے گئے ہیں جن قیمت 11.23 کروڑ روپے کے برابر ہے۔ اسی طرح سے نوٹ کی منسوخی کی وجہ ڈیجیٹل ادائیگی کو فروغ ملنے کی بات کی جا رہی تھی لیکن اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ یہ مجبوری کی وجہ بڑھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indias economy not in good shape says congress in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply