ہندوستان ایک ہندو ملک ہے: آر ایس ایس سر براہ

نئی دہلی: آر ایس ایس سربراہ موہن بھاوت نے کہا ہے کہ ہندوستان نے تو پاکستان سے اپنی ہر دشمنی کو فراموش کر دیا لیکن وائے افسوس ہمارے پڑوسی ملک نے ایسا نہیں کیا ۔
انہوں نے آسام کے دارالخلافہ گوہاٹی میں کہا کہ اپنی بے غرض فطرت کے باوجود ہندوستان ہزاروں سال سے جدو جہد کر رہا ہے ۔ اب اسے اپنی ثقافت کے لیے لڑنا چاہیے۔ اور اب ان پر حملہ کرنا چاہیے جن کی خصلت ہی حملہ کرتے رہنے کی رہی ہو۔
بھاگوت نے یہ بات اس وقت کہی جب وہ شمال مغربی خطہ میں ہونے والے اسمبلی انتخابات سے عین قبل سنگھ کے کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے۔بھاگوت نے کہا کہ جدوجہد آزادی کے بعد ہی پاکستان کا وجود عمل میں آیا۔
15اگست1947کے بعد ہندوستان سب بھول گیا لیکن پاکستان ابھی تک نہیں بھولا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان تنوع کے باوجود ہندوتوا کے باعث متحد ہے۔
ہمارا اتحاد ہندوتوا کی بنیاد پر قائم ہے اور اسی لیے ہندوستان ایک ہندو ملک ہے۔بھاگوت نے کہا کہ ہندوستان نے دنیا کو انسانیت کا پیغام دیا ہے ۔ دوسرے صرف باتیں کرتے ہیں لیکن وہ ایسا رویہ نہیں رکھتے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indias a hindu rashtra says rss chief bhagwat in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply