ہندوستانی خواتین متعدد شعبہ حیات میں بیش بہا کارنامے انجام دے رہی ہیں:وزیر اعظم مودی

حیدر آباد: تلنگانہ کے دارالخلافہ حیدر آباد میں عالمی نو صنعتکاری چوٹی کانفرنس (جی ای ایس) میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ ہندوستانی ثقافتمیں خواتین کو طاقت کی علامت سمجھاجاتا ہے۔ان کی ترقی سے ہی ملک اور معاشرے کی ترقی ممکن ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستانی خواتین متعدد شعبوں میں کارہائے نمایاں انجام دے رہی ہیں۔
یہان تک کہ ملک کے خلائی پروگرام بشمول مریخ مشن میں خواتین سائنسدانوں نے قابل ذکر تعاون دیا ہے۔کلپنا چاؤلہ اور سنیتا ولیمز ،جو کہ ہند نژاد ہیں، امیرکی خلائی مشنوںمیں شامل رہ چکی ہیں۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ان کی حکومت نے اٹل ایجاد مشن چلایا۔ان کی حکومت بچوں میں کچھ ایجاد کرنے اور نو صنعتکاری کے ماحول کو فروغ دینے کا جذبہ پیدا کرنے کے لیے 900سے زائد اسکولوں میں گھریلو استعمال میں آنے والی ٹوٹی پھوٹی اشیاءکو جوڑ کر کئی نئی چیز تیار کرنے والی لیبارٹریاں کھول رہی ہے۔
اس سے قبل وزیر اعظم اور امریکی صدرکی بیٹی و مشیر ایوانکا ٹرمپ نے روبوٹ ’دوست‘ کا بٹن دبا کر ضی ای ایس کا افتتاح کیا۔یہ کانفرنس 28تا 30نومبر حیدر آباد انٹرنیشنل کنوینشن سینٹر اور حیدر آباد انٹرنیشنل ٹریڈ ایکسپوزیشن میں ہو رہی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indian women continue to lead in different walks of life says pm modi in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply