ماحولیاتی تبدیلی پر مراکش مذاکرات میں ہندستانی تجویزمنظور

نئی دہلی: حکومت نے مراکش میں منعقد ہ آب وہوا میں تبدیلی سے متعلق کانفرنس میں ہندستان کی جانب سے پیش کی گئی اس تجویز کو منظوری دے دی ہے جس میں آب و ہوا میں تبدیلی سے نمٹنے کے منصوبوں کے نفاذ کے لئے غریبوں اور سب سے زیادہ پریشان حال گروپوں کے مفادات کی حفاظت کو یقینی بنانے پر زور دیا گیا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں آج یہاں ہوئی کابینہ کی میٹنگ میں اس کی منظوری دی گئی۔ مراکش کانفرنس میں ہندستان نے اپنا موقف رکھتے ہوئے کہا تھا کہ کسی بھی ملک کی ترقی اور پیش رفت وہاں ہو رہے گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج سے منسلک ہے۔ آب و ہوا کی تبدیلی کے منفی اثرات سے نمٹنے کے لئے میں ہندوستان اور ایسے ہی دیگر ترقی پذیر ممالک کی ضرورتوں کو ذہن میں رکھا جانا ضروری ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indian suggestion in environmental conference in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply