اٹلی میں ہندوستانی طلبا پر حملے

میلان: یہاں کے ہندوستانی قونصل خانہ کی ایک اطلاع کے مطابق شمالی اٹلی میں ہندوستانی طلبا پر تسلسل سے حملے کیے جانے کی وارداتیں ہوئی ہیں۔ میلان میں ہندوستانی قونصل خانہ نے کل ہندوستانی طلبا کے لیے ایک ہدایت نامہ جاری کیا اور کہا کہ وہ خوف زدہ نہ ہوں۔
ٹوئیٹر پر پوسٹ کی گئی ایڈوائزری کے مطابق ’قونصل خانہ کو ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ میلان میں ہندوستانی طلبا پر حملوں کے بد بختانہ واقعات وقوع پذیر ہوئے ہیں۔تمام ہندوستانی طلبا کو تلقین کی جاتی ہے کہ وہ گھبرائیں نہیں۔ قونصل خانہ میلان میں امن و قانون برقرا رکھنے والے اعلیٰ ترین حکام سے یہ معاملہ اٹھا رہا ہے۔
تاہم ایڈوائزری میں یہ نہیں بتایاگیا کہ ہندستانی طلبا نسلی حملوں کے تو شکار نہیں ہو رہے۔وزیر خارجہ سشما سوراج نے اس معاملہ کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ انہیں اس کی مفصل رپورٹ مل گئی ہے اور وہ خود ذاتی طور پر اس معاملہ پر نظر رکھے ہیں۔ انہون نے طلبا کے والدین سے بھی کہا کہ وہ گھبرائیں نہیں ۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indian students assaulted in italy in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply