ہند پاک سرحد پر روزانہ 5یا 6دہشت گردہندوستانی فوج کی کارروائی میں مارے جاتے ہیں : وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ

چنئی:(یو این آئی) وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ ہندوستانی فوجی ہندپاکستان سرحد پر روزانہ کم از کم 5یا 6دہشت گردوں کو ہلاک کر رہے ہیں ۔ نیز انہوں نے فوج سے کہہ دیا ہے کہ اگر پاکستان کی طرف سے گولی چلے تو اس کا منھ توڑ جواب دیا جائے۔انہوں نے سائبر دہشت گردی کو بھی ایک بڑا اور سنگین خطرہ قراردیتے ہوئے کہا کہ اس سے نمٹنے کے لئے مرکزی صنعتی سیکورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) میں خصوصی یونٹ قائم کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کے متعدد ممالک آج سائبر دہشت گردی سے نبردآزما ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سے نمٹنے کے لئے سی آئی ایس ایف میں ایک خصوصی یونٹ قائم کیا جائے گا جو باقاعدہ آڈٹ اور صلاحیت میں اضافے کے لئے کام کرے گا۔ مسٹرسنگھ یہاں سے 75 کلومیٹر دور اراککونم میں سی آئی ایس ایف ٹریننگ سینٹر میں ٹریننگ پانے والے جوانوں کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کے معائنہ کے بعد تقریب سے خطاب کررہے تھے۔
انہوں نے پراعتماد لہجے میں کہا کہ سی آئی ایس ایف خواتین کو 33 فیصد ریزرویشن فراہم کرنے والا پہلاسلامتی دستہ ہوگا۔ سائبر دہشت گردی پر بات کرتے ہوئے مسٹر سنگھ نے کہا کہ سائبر دہشت گرد اہم ترین اداروں ، عمارتوں اور تنظیموں پر حملہ کر تے ہیں اور وہ اعلیٰ و ڈیجیٹل ٹریک کااستعمال کررہے ہیں۔
انہوں نے سی آئی ایس ایف کی تجدید اور اسے اپ گریڈ کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسے سائبر دہشت گردی کے کسی بھی طرح کے واقعہ کا سامنا کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سی آئی ایس ایف میں ایک اسپیشل ونگ ہونا چاہئے۔ جو سائبر دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے باقاعدگی سے سائبر سکیورٹی آڈٹ کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے کا اہل ہو۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indian soldiers killing five six terrorists every day rajnath singh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply