ہندوستان سے تعلقات بحال کرنے پر صدر جمہوریہ نے سری لنکا کی ستائش کی

نئی دہلی: سری لنکا کے وزیر اعظم رانیل وکرم سنگھے نے گزشتہ روز راشٹر پتی بھون میں صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی سے ملاقات کی۔ سری لنکا کے وزیراعظم کا خیر مقدم کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہندوستان ،عالمی برادری کے ساتھ سری لنکا کے تعلقات کی بحالی کے لئے مسٹر وکرم سنگھے کے کردار اور اقدامات کی ستائش کرتا ہے اور سری لنکا قومی اتحاد اور مفاہمت کے لئے کی جانے والی اپنی کوششوں کے تئیں ہندوستان کی مسلسل حمایت پر بھروسہ کرسکتا ہے۔
مسٹر مکھرجی نے اڑی پر ہونے والے حملے پر سری لنکا کے دکھ اور درد کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات لازمی ہے کہ دونوں ملک نظریاتی اور مالیاتی ہمہ گیری کو الگ تھلگ کرنے اور نشانہ بنانے کے عمل میں اتحاد کے ساتھ کام کریں کیونکہ نظریاتی اور مالیاتی ہمہ گیری دہشت گردوں کو پناہ اور تربیت کی سہولت فراہم کراتی ہے۔ جنوبی ایشیا کو خطے میں دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچوں پر ایک واضح موقف اختیار کرنا چاہئے اور ہرقسم کی دہشت گردی کے خلاف صریحی اور واضح اتحاد کیا جانا لازمی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indian president pranab mukherjee hails sri lanka in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply