ہندوستان اور پاکستان مشترکہ فوجی مشقیں کریں گے

نئی دہلی: ہندوستان کی ایک رپورٹ کے مطابق ستمبر میں شنگھائی کو آپریشن آرگنائزیشن (ایس سی او) کے پرچم تلے روس مین ایک مشترکہ فوجی مشق میں ہندوستان اور پاکستان کی فوجیں بھی حصہ لیںگی۔ایک دوسرے کے تئیں معاندانہ جذبات رکھنے والے دو کوریائی رہنماو¿ں کے گلے مل جانے سے جنوب ایشیا میں سب نے جس راحت و سکون کا سانس لیا تھا اس میں اس وقت اور اطمینان بخش اضافہ ہو گیا جب اس بات کا اعلان ہو اکہ ہندوستان اور پاکستان کی فوجیں روس میں پہلی بار مشترکہ فوجی مشقیں کریں گی۔اس میں چین اور روس کی بھی فوجیں حصہ لیں گی ۔ یوں تو اقوام متحدہ کی امن فوج میں دونوں ملکوں کے فوجی کئی بار ایک دوسرے کے ساتھ رہے ہیں لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ دونوں روایتی ایٹمی حریفوں کی فوجیں مشترکہ فوجی مشقیں کر یں گی۔ واضح ہو کہ اس سے پہلے کبھی بھی ہندوستان اور پاکستان کی فوجوں نے کبھی مشترکہ فوجی مشق نہیں کی تھی۔رپورٹ میں حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وزیر دفع نرملا سیتا رمن نے گذشتہ ہفتہ بیجنگ میں ایس سی او کے وزراءدفاع کے اجلاس میں دہشت گردی مخالف مشقوں میں ہندوستانی فوجوں کی شمولیت کی توثیق کر دی تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indian pakistani troops to take part in joint drills in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply