ہندوستانی بحریہ نے لاپتہ جوانوں کی تلاش کیلئے مال بردارجہاز منیلا بھیجا

نئی دہلی:(یو این آئی)ہندوستانی بحریہ کا پی-81طیارہ مال بردار جہاز ’ایڈمرل اسٹار‘کے ڈوبنے کے بعد لاپتہ ہونے والے ملاحوں کی تلاش کیلئے فلپائن کی راجدھانی منیلا پہنچ گیا۔ ’اڈمرل اسٹار‘ فلپائن کے ساحل کے قریب بحرالکاہل میں 13اکتوبر کو ڈوب گیاتھا جس میں 26ہندوستانی سوار تھے۔تین جہازوں کی مدد سے اب تک 16ہندوستانیوں کو بچایاگیاہے۔
ہندوستانی بحریہ نے بتایا کہ پی-81طیارہ اپنے بیس سے کل رات 11.45بجے روانہ ہوا جو آج صبح وہاں پہنچ گیا اور لاپتہ ہندوستانیوں کی تلاش شروع کردی۔ پی-81دو ایس آر کٹ سے لیس ہے جس میں ایک چھوٹی کشتی بھی ہے جس پر10افراد سوار ہوسکتے ہیں۔اس میں ایمرجنسی کے حالات میں کھانے اور پانی کا بھی مکمل انتظام رہتاہے جس سے بحران میں پھنسے لوگوں کی مدد کی جاسکتی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indian navy sends aircraft to rescue missing sailors of mv emerald star in manila in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply