ہندوستانی بحریہ نے طوفان مورا سے 33 بنگلہ دیشی شہریوں کو بچایا

نئی دہلی:ہندوستانی بحریہ نے بنگلہ دیش کے جہاں کل سمندری طوفان مورا نے زبردست تباہی مچائی ہے، 33 بنگلہ دیشی شہریوں کو بچالیا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان گوپال باگلے نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستانی بحریہ نے بنگلہ دیش کے 33 شہریوں کو بچالیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آئی این ایس سمترا کی تلاش اور بچاؤ مہم ابھی جاری ہے اور زندہ بچ جانے والوں کو تلاش کیا جارہا ہے۔
مسٹر باگلے کے مطابق جن 33 شہریوں کو بچایا گیا ہے ان میں بچے ، خواتین اور بزرگ شامل ہیں۔ کل بنگلہ دیش میں آئے سمندری طوفان مورا نے پڑوسی ملک میں املاک کو زبردست نقصان پہنچایا اور ساحلی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو اپنا گھر چھوڑ کر محفوظ مقام پر جانے کے لیے مجبور ہونا پڑا۔

Title: indian navy saves 27 bangladeshi nationals in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply