سرعت سے حملہ کرنے والا آئی این ایس ٹہایو جنگی جہاز ہندستانی بحریہ میں شامل

نئی دلّی:ہندستانی بحریہ نے ٹہایو جزیرے کے نام سے موسوم بحری جنگی جہازآئی این ایس ٹہایوکو آج اپنے مشرقی بیڑے میں شامل کرلیا ہے۔ یہ جہاز انتہائی تیز رفتاری سے حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ہندستانی بحریہ کے وائس ایڈمرل ایچ سی ایس بشٹ ، اے وی ایس ایم ، اے ڈی سی ، فلیگ آفیسر کمانڈنگ انچیف مشرقی بحری کمان نے اس جہاز کو ایک باقاعدہ تقریب کے دوران بیڑے میں شامل کیا۔ یہ تقریب وشاکھا پٹنم کی بحریہ کی بندرگاہ پر منعقد کی گئی۔
آئی این ایس تہایو کو وشاکھا پٹنم میں آندھرا پردیش کے بحریہ کے آفیسر ان چارج کے ماتحت مشرقی ساحل کے پاس گشت اور نگرانی کے لئے تعینات کیا جائے گا۔ آئی این ایس ٹہایوپانی کی انتہائی تیز دھار والا حملہ آور جہاز ہے جسے گارڈن ریچ شپ بلڈرز اور انجینئرز لمیٹیڈ جی آر ایس ای نے تعمیر کیا ہے۔ اس جہاز کا خیال ملک ہی میں پیش کیا گیا ہے اور اس کی ڈیزائننگ اور تعمیر بھی اندرون ملک ہی کی گئی ہے۔یہ جہاز میک ان انڈیا قدم کاایک حصہ ہے۔
اس جہاز کا نام ٹہایوجزیرے کے نام پر رکھا گیا ہے ، جسے اب کچھل جزیرہ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ جزیرہ نکوبار گروپ میں واقع ہے۔ آئی این ایس ٹہایو کا وزن 320 ٹن ہے اور یہ 49 میٹر لمبا ہے۔ یہ جہاز 35 ناٹس کی رفتار سے سفر کرسکتا ہے۔ اس جہاز کو کنٹرول کرنے کے لئے چار افسران اور 41 ملاحوں کا عملہ درکار ہوگا۔ اس کے کمانڈر اجے کاشوو ہیں جنہیں کمیشننگ کمانڈنگ افسر کے طور پر تعینات کیا گیا ہے۔ یہ جہاز میں گہرے پانی میں تیز رفتار کارروائی کی صلاحیت کا حامل ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indian navy commissions new fast attack craft ins tihayu in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply