ہندوستانی بحریہ کے کپتانوں کی4روزہ کانفرنس اختتام پذیر

نئی دہلی :ہندوستانی بحریہ کے کپتانوں کی چار روزہ کانفرنس کا اختتام 5 مئی 2017 کو ہوا جس میں بحریہ کے اعلی سطح کے حکام / رہنماو¿ں نے گزشتہ 6 ماہ کے دوران بحریہ کی اہم کارکردگیوں، تربیتی اور انتظامی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ کانفرنس میں سمندری حدود میں ہندوستانی بحریہ کے تمام مشنوں پر بحریہ کی تعیناتی کا جائزہ لیا گیا۔ کانفرنس کے آغاز پر پہلے دن وزیر دفاع نے بحریہ کے کپتانوں سے خطاب کیا۔ وزیر دفاع نے ہندوستانی بحریہ کی پیشہ وارانہ صلاحیت اور ملک کی بحری حدود کی حفاظت کے عزم کی ستائش کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بحریہ بے پناہ وسیع سمندری حدود کی حفاظت کرنے اور ملک کی دفاعی ڈپلومیسی ضرورت کو پورا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
انہوں نے کمانڈروں سے ہر وقت تیار رہنے کو کہا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہر وقت تیار رہنا ہی بہترین سد راہ ہے۔ وزیر موصوف نے ہندوستان میں ہی مشینیں اور آلات و ہتھیار تیار کرنے کی بحریہ کی کوششوں کی تعریف کی اور کمانڈروں سے گھریلو مہارتوں کا استعمال کرکے ان کوششوں کو جاری رکھنے کی اپیل کی۔ کانفرنس کی قیادت کرتے ہوئے سی این ایس ایس نے اپنے خطاب میں انہوں نے عملی کارروائی کی تیاری، صلاحیت میں اضافہ، دیکھ ریکھ، لاجسٹکس کے لئے کارروائی، بنیادی ڈھانچے کو فروغ اور انسانی وسائل کے انتطام پر تبادلہ خیال کرنے پر زور دیا۔ وزیر دفاع نے زور دے کر کہا کہ جدید کاری، وطنیت اور بحریہ کی عملی کارکردگی کی توسیع کی ضرورت ہے تاکہ آئی او آر میں ایک مستحکم فوج قائم کی جاسکے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indian navy captains conference end in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
Tags:

Leave a Reply