ہندوستانی شہری عظمیٰ پاکستان سے ہندوستان واپس پہنچ گئی

نئی دہلی: اسلام آباد ہائی کورٹ سے ہندوستان جانے کی اجازت ملنے کے ایک روز بعدہندوستانی شہری عظمیٰ آج اٹاری۔واگہہ سرحد کے راستے وطن واپس آگئی۔ اسے پاکستان کے بونیر میں بندوق کی نال پر ایک پاکستانی سے شادی کرنے کے لئے مجبور کیا گیاتھا۔ دریں اثنا وزیر خارجہ سشما سوراج نے عظمیٰ کی وطن واپسی کا خیر مقدم کرتے ہوئے آج ٹوئیٹ کیا ”عظمیٰ۔
ہندستان کی بیٹی کا وطن واپسی پر خیر مقدم ہے۔آپ کو اس دوان جن مشکلات سے گزرنا پڑا اسکا مجھے افسوس ہے۔ “ یکم مئی کو عظمیٰ پاکستان گئی تھی۔طاہر علی نام کے ایک شخص نے ، جس سے وہ مبینہ طور پر ملائشیا میں ملی تھی اور پیار کر بیٹھی تھی ،3مئی کو جبرا ًاس سے شادی کرلی۔ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر متعین پاکستان جے پی سنگھ نے عظمیٰ کو اسلام آباد سے وداع کیا اور اسے سخت حفاظتی بندوبست میں واگہہ سرحد تک لایا گیا۔

Title: indian national uzma returns home from pakistan following court orders | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply