مسلمانوں کے جد امجد بھی بھگوان رام ہیں اس لیے ہندو مسلم مل کر اجودھیا میں مندر بنائیں گے:گری راج سنگھ

جے پور: مرکزی وزیر و بہار کے بی جے پی رہنما گری راج سنگھ نے ایک اور اشتعال انگیز بیان دیا کہ ہندوستانی مسلمان بھگوان رام کی اولاد ہیں۔ انہوں نے راجستھان کے شہر جے پور میں یہ بات زور دے کر کہی کہ مسلمان ہندوؤں کے ساتھ مل کر اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر کریںگے کیونکہ ان کے اور ہندوؤں کے جد امجد ایک ہی یعنی بھگوان رام ہی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ ایک اینٹ ہندو رکھے اور ایک مسلمان بچھائے۔انہوں نے کہاکہ مندر تعمیرکرنے کی وکالت کر کے شیعہ مسلمانوں نے پہلے ہی ایک شاندار مثال پیش کی ہے اور جلد ہی سنی مسلمان بھی آگے آئیں گے۔
انہوںنے کہا کہ انہیں اس میںکوئی مشکل نظر نہیں آتی اور انہیں یقین ہے کہ ہم دونوں مل کر یہ مندر بنائیں گے۔ رام مندر کی تعمیر پر زور دیتے ہوئے انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر رام مندر ہندوستان میںنہیں بنے گاتو کیا پاکستان میں بنے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indian muslims rams descendants should help build temple says giriraj singh in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply