دہلی کے بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر کے بعد فرار ہونے والاانڈین مجاہدین کا دہشت گرد گرفتار

نئی دہلی:دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کے اہلکاروں نے بدھ کے روز نیپال سرحد کے قریب انڈین مجاہدین کے ایک دہشت گرد کو گرفتار کیا ہے۔دہلی پولیس کے اسپیشل سیل کے ایک سینئر پولیس اہلکار نے کہا کہ عارض خان عرف جنید نام کا یہ دہشت گرد جس کے سر پر 15 لاکھ روپے انعام تھا2008میں دہلی کے اوکھلا علاقہ کے بٹلہ ہاؤس میں پولس سے مقابلہ کے بعد سے ہی نیپال فرار ہو گیا تھا ۔اسے اتراکھنڈ کے بن باسا سے ،جہاں وہ اپنے ساتھیوں سے ملنے آیاتھا، گرفتار کیا گیا۔
پولس کے مطابق جنید بم بنانے میں ماہر ہونے کے ساتھ ساتھ ہلاکت خیز وارداتیں انجام دیتا رہا ہے ۔وہ دہلی، جے پور، احمد آباد اور اترپردیش میں ہوئے بم دھماکوں کی مختلف واردارتوں میں پولس کو مطلوب تھا۔ پولس نے بتایا کہ جنید کے ذریعہ انجام دی گئی وارداتوں میں165افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

Title: indian mujahideen suspect who fled after batla house encounter arrested | In Category: ہندوستان  ( india )

Leave a Reply