داعش کے نئے ویڈیو میں اتر پردیش کے بھی دو انتہا پسند دکھائے گئے

نئی دہلی: دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) نے گذشتہ ہفتہ جنوب ایشیائی جہادیوں کی داستان حیات کے حوالے سے جو ویڈیوجاری کی ہے اس میں اتر پردیش کے ضلع اعظم گڑھ کے ان دو نوجوانوں کو بھی دکھایا گیا ہے جن کا مبینہ طور پر انڈین مجاہدین سے تعلق ہے۔
انڈین ایکسپریس کے مطابق اترپردیش پولس نے بھی ابو راشد احمد اورمحمد ساجد عرف بڑا ساجد کو ان کے گھر والوں سے انٹرویو کی بنیاد پر شناخت کر لیا۔یہ دونوں اندرون ملک کئی دہشت گردانہ سرگرمیوں میں مطلوب تھے۔ساجد کے بارے میں خیال کیا جارہا تھا کہ وہ گذشتہ سال شام کے کوبانی میںایک تصادم میں مارا جا چکا ہے۔جے پور اور احمد آباد میں بم دھماکوں کابھی اس پر الزام ہے۔ابو راشد پر، جو کہ ممبئی کے ایک آئی ہاسپٹل کا سابق ملازم ہے2005اور2008کے درمیان ممبئی میں دہشت گردانہ حملوں کا مشتبہ ہے۔ویڈیو میں ان دونوں کو ہندوستان سے داعش تک کے سفر کی روداد بیان کرتے دکھایا گیا ہے۔
یہ لوگ بٹلہ ہاو¿س انکاو¿نٹر کے بعد اے ٹی ایس کی گرفت سے بچنے کے لیے پہلے تو افغان پاک سرحد ی شہر خراسان پہنچے اور اس کے بعد وہاں سے فرار ہو کر داعش کی پناہ میں چلے گئے۔اس ویڈیو میں ابو راشد کو یہ دعویٰ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے کہ ہندوستان شرک و بت پرستی کا قلعہ ہے جسے ڈھادیا جائے گا۔کیا آپ کو ممبئی میں تسلسل سے کیے گئے بم دھماکے یاد نہیں ؟ کیا گجرات بم دھماکے بھول گئے؟ کیا دہلی اور جے پور میں تباہی فراموش کر دی ؟ اب ہم تم پر اس سے بھی زیادہ بھیانک اور جان لیوا حملے کر یں گے۔
اور جب تک ہندوستان سے شرک کا خاتمہ کر کے قانون الٰہی کا نفاذ نہیں کردیں گے چین سے نہیں بیٹھیں گے اور تم پر جنگ مسلط کیے رکھیں گے۔اس ویڈیو کے جاری کرنے کا مقصد مزید غیر ملکیوں کا للچا کر بھرتی کرنا ہے۔ اس ویڈیو میں تھانے کے انجینیرنگ طالبعلم امان تانڈیل کو ہندوستانی علاقوں کا نائب گورنر کے طور پر پیش کیا گیا اور دعویٰ کیا گیا ہے ہندوستان میں ہر مسلم کش فساد کا انتقام لیا جائے گا۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: indian mujahideen operatives from up feature in new isis video in Urdu | In Category: ہندوستان  ( india ) Urdu News

Leave a Reply