کالعدم ا نڈین مجاہدین کا ممبرہونے کے الزام میں گرفتار انصار کی 9 سال بعد ضمانت پر رہائی

ممبئی: (یو این آئی)انڈین مجاہدین نامی ممنوعہ تنظیم کے رکن ہونے کے الزام میں گذشتہ 9 برسوں سے جیل کی صعوبتیں برداشت کرنے والے ملزم انصار احمد بادشاہ شیخ ساکن حیدرآباد کو گذشتہ دنوں اس وقت راحت حاصل ہوئی جب بامبے ہائی کورٹ نے اسے پچاس ہزار روپئے کے ذاتی مچلکہ پر مشروط ضمانت پر رہا کیئے جانے کا حکم جاری کیا۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق ملزم کو قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیت علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی ) کی جانب سے ملزم کی درخواست ضمانت پر بحث کرتے ہوئے ایڈوکیٹ مبین سولکر نے ممبئی ہائی کورٹ کے جسٹس ریویتی موہیتی ڈیرے کو بتلایا کہ ملزم کا بم دھماکوں سے قبل میڈیا ہاؤس کو ای میل بھیجنے سے کوئی لینا دینا نہیں نیز ملزم کی گرفتاری کے وقت انڈین مجاہدین نامی تنظیم کو دہشت گرد تنظیم قرار نہیں دیا گیا تھا۔
ایڈوکیٹ مبین سولکر نے مزید کہا کہ متذکرہ معاملے میں ملزم کے خلاف سوائے اس کے اقبالیہ بیان اور دیگر ملزمین کی جانب سے دیئے گئے مبینہ اقبالیہ بیان کے علاوہ کوئی ثبوت موجود نہیں ہے نیز 9 سال کا عرصہ گذر جانے کے باوجود بھی ملزم کے خلاف قائم مقدمہ کی سماعت عمل میں نہیں آ سکی ہے لہذا ملزم کو ضمانت پر رہا کیا جائے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indian mujahideen member ansar ahmad shaikh released on bail in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply