پاکستان و شمالی کوریا کے درمیان خفیہ ایٹمی تجارت کے پیش نظر ہندوستان نے سمندری راستوں پر نگرانی بڑھائی

نئی دہلی : پاکستان سے سمندر کے راستے شمالی کوریاکو خفیہ طور پر جوہری میزائل کا مواد بھیجے جانے کی معتبر ذرائع سے اطلاعات ملنے کے بعد ہندوستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے سمندری راستوں پر نگرانی بڑھا دی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کچھ بین الاقوامی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے ہندوستان کو پیغام دیا ہے کہ پاکستان سے مال بردارجہازوں میں جوہری میزائل میں کام آنے والے مادے کو شمالی کوریا کو بھیجے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ہندوستانی ایجنسیوں نے بھی پاکستان سے جنوب مشرقی ایشیا کی جانب جانے والے ہر مال بردار بحری جہاز پر نگرانی سخت کر دی ہے۔
پاکستان اور شمالی کوریا کے درمیان جوہری مادہ کی خفیہ کاروبار جاری رہنے کی رپورٹ ایسے وقت آئی ہیں جب پاکستان کی حکومت نے جوہری سپلائر گروپ (این ایس جی) میں رکنیت کا دعوی پیش کیا ہے اور کہا کہ ہندوستان کی رکنیت پر غور کرتے وقت اس کے بارے میں بھی غور کیا جائے۔(یو این آئی)

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indian intelligence agencies tracking pakistan north korea nuclear trade in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply