ہندوستان کا 70واں جشن آزادی 82 ممالک میں منایا جائے گا

نئی دہلی:(یو این آئی) ملک کے جشن آزادی کی 70 ویں سالگرہ 82 ممالک میں منائی جائے گی۔ مرکزی وزیر ثقافت ڈاکٹر مہیش شرما نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری سوال کے جواب میں یہ اطلاع دی۔ ڈاکٹر شرما نے کہاکہ جن 82 ممالک کے ساتھ ہمارے سفارتی روابط ہیں، وہاں ہندستان کی آزادی کی 70 ویں سالگرہ منانے کیلئے تقریب کے انعقاد کی اپیل کی گئی ہے۔
تقریب میں شاستریہ اور لوک آلہ موسیقی اور ادبی پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ان تقریبات کا اہتمام سال بھر ہوگا اور مختلف ممالک میں الگ الگ تاریخوں میں ان کا اہتمام کیا جائے گا۔ ہندستانی سفارتخانہ بیرون ممالک کی ثقافت اور ان کے جذبات کے پیش نظر اس پروگرام انعقاد کرتا ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indian independence day will be celebrated in 82 countries in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply