حج کے دوران سعودی حکومت کے قابل تحسین انتظامات

نئی دہلی:خادم حرمین شریفین و فرمانروائے سعودی عرب شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے خصوصی دعوت پرفریضہ حج کی ادائیگی کے لئے جانے والے 38 رکنی ہندوستانی وفد میں شامل سینئر صحافی ساجد ودود نے ایام حج کے درمیان سعودی حکومت کی طرف سے کئے گئے انتظامات پر اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے بتایا کہ حجاج کرام کے اتنی بڑی تعداد میں ہونے کے باوجود ان کے سہولیات کے وسیع انتظامات کئے گئے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ حرمین شریفین اور خاص طورپر کعبة اللہ کی جس پیمانے پر توسیع کی گئی ہے وہ دنیا میں کہیں اور دیکھنے کو نہیں ملے گی۔سفر حج پرگئے ہندوستان کے وفدمیں ساجد ودود کے علاوہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلرڈاکٹر طلعت احمد‘جامعہ ہمدردکے سابق وائس چانسلرڈاکٹر جی این قاضی‘اردو‘عربی ‘فارسی یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر مسعود حسین خان‘دارالعلوم کے استاذ حدیث مولانا نعمت اللہ‘جمعیت علما کے مولانا فضل الرحمن اور ندوة العلماءلکھنؤ کے استاذ حدیث مفتی نیاز ندوی کے نام قابل ذکر ہیں۔
مسٹر ساجد ودود نے بتایا کہ جدہ کے ایرپورٹ پرا ترنے کے بعد سے واپس آنے تک اور منی کے ارکان سے لے کرطواف زیارت اور سعی کے ارکان کی ادائیگی تک 50ڈگری سیلسیس کی شدت کے درجہ حرارت میں بڑے پیمانے کے راحت رساں انتظامات کئے گئے ہیں ان کی دنیا میں کوئی دوسری مثال ملنا مشکل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حج کے موقع پر جس طرح پوری سعودی کا بینہ انتظامات دیکھنے پر مامور رہتی ہے اور جس طرح خود سعودی شاہ منیٰ آکرحاجیوں کی خدمات کا جائزہ لیتے ہیں وہ نہ صرف قابل تحسین ہے بلکہ حیرت انگیز بھی ہے۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indian haj delegation chief praises saudi arabia for world class services in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply