مسافروں کے کان ناک سے دوران پرواز خون جاری ہوگیا،جیٹ ایرویز کی فلائٹ ممبئی واپس

نئی دہلی: مہاراشٹر کے دارالسلطنت ممبئی سے راجستھان کے دارالخلافہ جے پور جانے والے جیٹ ایر ویز کے ایک طیارے کو اس وقت ممبئی واپس لوٹنا پڑا جب اس کے درجنوں مسافروں کے کان میں شدید درد کے بعد کان اور ناک سے خون جاری ہوگیا۔

بتایا جاتا ہے کہ جہاز کا عملہ جہاز کے نادر پریشر برقرار رکھنے والا بٹن دبانا بھول گیا جس کے باعث جہاز کے اندر دباؤ بے قابو ہو گیا اور کم و بیش 30مسافروں کی حالت غیر ہونے لگی۔

کیبن کا پریشرفلائٹ راڈار 24کے مطابق طیارہ کا 11000فٹ کی بلندی کے بعد مزید اوپر اٹھنا بند ہو گیا۔ایک سافر درشک ہاتھی نے کہا کہ بوئنگ 737میں ہنگامی صورت حال کے دوران آکسیجن ماسک لگانے پڑ گئے۔ ہ

اتھی نے یہ بھی بتایا کہ ممبئی سے پرواز بھرنے کے وقت سے ہی طیارے میں اے سی ٹھیک طرح سے کام نہیں کر رہا تھا۔ہاتھی نے مزید بتایا کہ طیارے میں اسی وقت سے خرابی شروع ہو گئی تھی جب اس نے اوپر اٹھنا شروع کیا۔ ایر لائنز کے ایک بیان کے مطابق پرواز 9ڈبلیو 697کے تمام 166مسافر اور عملہ کے پانچ اراکین ممبئی میں بخیر و عافیت اتر گئے۔30مسافروں کو طبی امداد بہم پہنچائی جا رہی ہے۔

ایرالائنز نے بتایا کہ فلائٹ کے کاک پٹ کے عملہ کو تحقیقات مکمل ہونے تک ڈیوٹی سے ہٹا لیا گیا۔ تحقیقات کی ذمہ داری ایر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو(اے اے آئی بی) کو سونپ دی گئی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indian flight returns after passengers ill by pressure loss in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News
What do you think? Write Your Comment