سری لنکا کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ میں ایک ہندوستانی ماہی گیر ہلاک

رامیشورم: تمل ناڈو میں رمیشورم کے پاس سمندر میں مبینہ طور پر سری لنکائی بحریہ کی جانب سے کی گئی فائرنگ میں ایک ہندوستانی ماہی گیر ہلاک ہو گیا۔مہلوک کی لاش کو اس کے رشتہ داروں کے لینے سے انکار کرنے پر مردہ خانے میں ہی رکھا گیا ہے۔ کشتی میں سوار ایک دوسرے مچھوارے نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ ہندوستانی آبی حدود کے اندر ہی مچھلی پکڑنے میں مصروف تھے، تبھی سری لنکا ئی فوج کی ایک ٹیم کشتی سے آئی اور بغیر وارننگ ہی فائرنگ شروع کر دی۔
ہم فائرنگ سے بچنے کیلئے فیری کے اندر کیبن میں گھس گئے لیکن تب تک ایک گولی ان کے ایک21سالہ نوجوان ساتھی برسٹو کو لگ چکی تھی۔ پولس ذرائع کے مطابق رامیشورم کے سرکاری اسپتال میں آج صبح برسٹو (21) کو پوسٹ مارٹم کے دوران ڈاکٹروں نے گولی برآمد کی ہے۔ پوسٹ مارٹم میں اس بات کی تصدیق ہوئی ہے کہ گولی رائفل سے چلائی گئی ہے ، جو اس کی گردن میں لگی اور موقع پرہی اس کی موت ہو گئی۔ سری لنکا ئی فوج کی جانب سے استعمال کی گئی بندوق اے کے 47 تھی۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indian fisherman shot dead by sri lankan navy in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply