ہندوستان صرف کسی ایک شہر کو نہیں بلکہ پورے پاکستان کونشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے:دفاعی ماہرین

 نئی دہلی:پاکستان کے معروف ایٹمی سائنسداں ڈاکٹر عبد القدیر خان کے اس دعوے کی کہ ایٹمی ملک پاکستان محض پانچ منٹ میں ہندوستان کے دارالخلافہ دہلی کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے،ہندوستان کے دفاعی ماہرین نے مذمت کرنے کے ساتھ ساتھ کہا کہ ہندوستان کو بھی کم نہ آنکا جائے وہ بھی پاکستان کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
لیکن ڈاکٹر عبد القدیر کو سمجھنا چاہئے کہ جوہری اسلحہ جنگ یا حملہ کے لیے نہیں بلکہ دفاع کے لیے ہوتے ہیں۔ وویکا نند انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر سابق فوجی سربراہ این سی وج نے کہا کہ یہ قابل مذمت اور بھدا تبصرہ ہے۔ ایٹمی ہتھیار جنگ کے لیے نہیںہوتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان میں بھی پورے پاکستان کو نشانہ بنانے کی صلاحیت ہے لیکن وہ اس طرح کی باتیں نہیں کرتا۔
ریٹائرڈ بریگیڈیر گورمیت کنول نے کہا کہ ڈاکٹر عبد القدیر خان سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے لمبے چوڑے دعوے کرنے میںکافی مشہور رہے ہیں۔

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indian experts reject aq khans claim pak can target delhi in 5 minutes in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply