ہندوستانی سفارتکاروں کو اپنے بچے مقامی اسکولوں میں نہ بھیجنے کا مشورہ

نئی دہلی: پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کی سطح میں مزید کمی کی طرف اشارہ کرنے والی ایک صلاح میں ہندستان نے اپنے ہائی کمیشن واقع پاکستان کے عملہ سے کہا ہے کہ وہ مقامی اسکولوں میں بچوں کو نہ بھیجیں۔
ہندوستان نے یہ مشورہ خالصتاً سلامتی کے پیش نظر دیا ہے۔ سفارتی زبان میں، ہندستان کی جانب سے اس اقدام کی یوں تشریح کی جارہی ہے کہ پاکستان کو ایک ” نن اسکول گوئنگ مشن“ قرارد یا جارہا ہے۔سیکورٹی کے لحاظ سے یہ عمل کسی ملک کو درجہ بندی میں نیچے لانا ہے۔ اسکول ابھی گرمیوں کی چھٹیوں کی وجہ سے بند ہیں۔
اسلام آباد میں کام کرنے والے زائد از 50 ہندستانیوں کے بچے تعلیم جاری رکھنے کے لئے ہندستان لوٹیں گے۔ اسلام آباد میں ہندستانی ہائی کمیشن کے ذمہ داران اپنے اسٹاف کو صرف دو اسکولوں میں اپنے بچوں کو داخل کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔
ان میں ایک کا نام انٹرنیشنل اسکول آف اسلام آباد ہے جسے امریکن اسکول بھی کہا جاتا ہے اور دوسرے کا نام روٹس انٹر نیشنل اسکول ہے۔ (یو این آئی)

Read all Latest india news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from india and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Indian diplomats in pakistan advised to withdraw kids from local schools in Urdu | In Category: ہندوستان India Urdu News

Leave a Reply